واشنگٹن:نیوزی لینڈکا جنوبی جزیرہ آج ایک طاقتور زلزلے سے دہل گیا‘ جس کی وجہہ سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچاور لوگ خوف کے عالم میں باہر نکل ائے۔ ایمرجنسی خدمات کا اعلان کردیاگیااور عوام کو خبردار کیاگیا کہ سونامی کی لہروں سے بچنے کے لئے ساحل سے دور چلے جائیں۔وزیراعظم نیوزی لینڈنے بتایا کہ زلزلے کے واقعہ سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وزارت سیول ڈیفنس نے نیوز بلٹن جاری کرتے ہوئے کہاکہ تباہ کن سونامی کااندیشہ ہے جس کی لہریں 5میٹر بلند ہوسکتی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق نیوز ی لینڈآج 7.4شدت کے مہیب زلزلے سے دہل گیا۔ اس ادارہ کے مطابق کرائسٹ چسٹ چرچ کے ساؤتھ ائی لینڈشہر سے 90کیلو میٹردور11بجے دن زلزلہ کاطاقتور جھٹکہ محسوس کیاگیا۔ کرائسٹ چسٹ چرچ ایک خوفزدہ خاتون ٹامسن ایڈمنسٹرنے جو دو بچوں کی ماں ہے‘ زلزلہ کے وقت حالت نیند میں تھی اور دہلنے کے سبب اچانک بیدار ہونے کے بعد گھر کے باہر سڑک پر نکل پڑی
تاہم کہیں بھی نقصان کے آثار نظر نہیں ائے۔برقی سربراہی بھی بدستورجاری تھی۔ستمبر میں نیوزی لینڈ میں7.1شدت کے زلزلہ کے بعدمشرقی ساحل پر معمو لی سونامی لہر ائی تھی جس کے باوجوداس وقت بھی کوئی خاص نقصان نہیں ہوا تھا۔کرائسٹ چرچ کے ساوتھ ائی لینڈشہر میں فبروری 2011کے دوران 6.3شدت کے زلزلہ میں185افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اسی دوران شمال مشرقی ارجٹینامیں6.2شدت کا زلزلہ آیا تاہم نقصانات کی فوری اطلاع نہیں مل سکی۔