ممبئی:مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق دڑاھی رکھنے والے قومی سطح کے ٹیک ونڈو اور کک باسنگ مقابلہ سے ہٹادیاگیا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جی آر پاٹل کالج ممبئی میں بی کام سال دوم کا طالب علم سید عمران علی کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب وہ یونیورسٹی اسپورٹس پولین ‘ مرین لین ‘میاچ میں حصہ لینے کے پہنچنے۔
مگر یونیورسٹی انتظامیہ نے انٹرنیشنل امیرچر باسنگ اسوسیشن ( اے ائی بی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے دڑاھی منڈوانے سے انکار پر مقابلہ میں حصہ لینے سے روکدیا۔
اتم کیندرے ‘ ڈائرکٹر ‘ یونیورسٹی آف ممبئی( ایم یو) شعبہ فزیکل ایجوکیشن اور اسپورٹس نے کہاکہ ’’( انڈین باکسنگ فیڈریشن ) کے مطابق باکسر کو ہر میاچ سے قبل دڑاھی او رمونچھ منڈوانا پڑتا ہے‘‘۔
عمرا ن علی نے کہاکہ وہ اس قانون سے واقف نہیں ہے اور اس کا پہلا باکسنگ مقابلہ تھا۔ممبرا میں مارشل آرٹس ٹریننگ سنٹر چلانے والے عمران علی نے کہاکہ ’’ میں کک باکسنگ‘ کراٹہ‘ ٹیک ونڈو کے ریاستی سطح کے مقابلوں میں پچھلے ساتھ سالوں سے حصہ لیتے آرہا ہوں ‘ میرے چھوٹی دڑاھی کبھی موضوع بحث نہیں بنی‘‘