نئی دہلی:’دنگل ‘ میں بڑی خوبصورتی کیساتھ اپنا کردار نبھاکر شائقین کا دل جیتنے والی زائرہ وسیم کا ہاتھ ایک بڑی کامیابی لگی ہے۔مذکورہ 16سال کی اداکارہ جس کاتعلق کشمیر سے ہے کو ان ’’ بہترین معاون اداکار‘‘ کے زمرہ میں ایوارڈسے نوازاگیا ہے۔
ایک جذباتی زائرا نے اے این ائی سے کہاکہ’’مجھے میری پہلی ہی فلم میں ملے نیشنل ایوارڈ سے میں کافی خوش ہوں۔میں جویری کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنھوں نے میرے نام کا انتخاب کیااور ساتھ ساتھ عامر سر کا بھی شکر گذار ہوں جنھوں نے مجھے اس فلم میں اپنے جوہر دیکھانے کا موقع فراہم کیا۔
Congratulations to Zaira Wasim who was named Best Supporting Actor for her role in #Dangal #NationalFilmAwards 🥇🏆
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) April 7, 2017
اس لمحے کو اور بھی حسین بنانے کے لئے جموں اور کشمیر کے سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے ’دنگل ‘ سے مشہور اداکارہ کو ان کی تاریخ ساز کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے مبارکباد کا پیغام ٹوئٹر پر ارسال کیا۔
Congratulations @WasimZaira for your #NationalAward of #BestSupportingActress for #Dangal. Highly deserved.:)
— Anupam Kher (@AnupamPKher) April 7, 2017
سینئر اداکار انوپم کھیر نے بھی اپنی تحریر کے ذریعہ ’’ زائرہ وسیم کو نیشنل ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی‘‘۔عامرخان کے مرکزرول میں بنی اسپورٹس پر مشتمل بائیوپک ’ دنگل میں زائراوسیم کے گیتا پوکھٹ کا کردارنبھایاتھا۔
پہلوان مہاویر سنگھ پوکھاٹ کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم دنگل نے گھریلو مارکٹ میں370کروڑ سے اوپر کا کاروبار کیاتھا۔