ایمسٹرڈم: نیدرلینڈس نے بھی فرانس‘ بلجیم‘ بلغاریہ‘ جرمنی‘ لاٹویا اور اٹلی وسوئیز ر لینڈ کے کچھ خطوں کی طرح حجاب کے ذریعہ چہرہ چھپانے کے عمل پر امتناع عائد کردیاہے
۔اس امتناع سے یہ مطلب بھی لیاجارہا ہے کہ یہ خصوصی طور پر حجاب کا استعمال کرنے والی مسلم خواتین کو نشانہ بنانے کی غرض سے لیا گیا فیصلہ ہے۔جو یہاں کے اقلیتوں میں شمار کئے جاتے ہیں
۔ایوان نمائندگان میں منگل کے روز اس وقت اس وقت اس قانون کو منطوری حاصل ہوگئی جب مسلم خواتین پر حجاب پہننے کے امتناع کی تائیدمیں132ووٹس اورصرف 15ایسے تھے جن کے ذریعہ حجاب پر امتناع عائد کرنے کی مخالفت کی گئی تھی۔
اس موقع پرمیڈیا کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اسلام۔ مخالف سیاستداں گیرٹ وائیڈرس نے اس امتناع کو صحیح سمت کی جانب قدم قراردیا۔مارچ2017ء میں منعقد شدنی انتخابات میں گرٹ وائیڈرس کی پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیاب ہونے کی پوری توقع ہے۔