لندن:پرنس چارلس سے ہونے والی شادی سے بچنے کے لئے ڈائنا اپنے چاہتے باڈی گارڈ سے بھاگ جانا چاہتی تھی‘ اس بات کا انکشاف ڈائنا کے پرائیوٹ طریقہ سے ریکارڈ کے گئے ویڈیوز سے ہوا جس میں ان کی آواز موجود ہے اور پہلی بار یوکے میں اس کو نشر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
سابق شہزدای ویلس جس کو بیس سال قبل ایک کار حادثے میں ماردیاگیا تھا‘ نے سال1992اور 1993کے درمیا ن میں پیٹر اسٹیالین کے ساتھ کنگسٹن پیالس میں ویڈیو ریکارڈ کیاتھا۔
اگلے ہفتے ڈاکیومنٹری کے حصہ کے طور پر اس کو یوکے کا ایک چیانل نشر کرنے کی تیاری کررہا ہے۔اس ریکارڈنگ میں ڈائنا نے اپنے چاہتے باڈی گارڈ بیری منناکی سے اپنے والہانہ محبت کو قبول نے کیا ہے اور اس بات کا بھی انکشاف کررہی ہیں کہ ڈائنا نے اپنی اس محبت کے متعلق چارلس کو بھی واقف کروایاتھا اور پھر کامیلہ پارکر باولس بھی کو بتایاتھا۔
سنڈے ٹائمز میں ڈائنا کے حوالے سے شائع ہوا ہے کہ’’ میں جب 24اور25کی عمر میں تھی میں شدت کے ساتھ ہمارے ماحول میں کام کرنے والے شخص کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھی۔
میں بہت خوش تھی سب ٹھیک ٹھاک چل رہاتھا۔ آرام سے چلی جاؤں اور جی لوں۔ اس نے( باڈی گارڈ)نے کہاتھا کہ وہ مجھے اچھے مشورہ دے گا‘‘۔ تاہم ڈائنا نے جنسی رشتوں کے متعلق انکار کیا اور کہاکہ ’’ سب ظاہر ہوگیا اور اس کو نکال دیاگیا اورپھر اس کو( موٹر بائیک حادثے) میں قتل کردیاگیا۔ وہ میری زندگی کا سب سے بڑا نقصان تھا‘‘