نیاسال دیکھ نہیں پایااٹھ سال کا ریحان۔جشن نے لے لی جان

نیو عثمان پور۔نئے سال کے استقبال میں نیو عثمان پور کی گلی نمبر دومیں ڈی جے لگایاگیاتھا۔ گلی کے نوجوان رقص کررہے تھے۔ موج مستی کے لئے گلی کے کئی معصوم بچے بھی یہاں پہنچ گئے تھے۔ رقص کرتے ہوئے ایک بچہ اچانک گرگیا۔ اس کے چہرے سے خون نکل رہاتھا۔

خون میں لت پت حالات میں بچے کو علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا۔ وہاں پر ڈاکٹرس نے بچے کو مردہ قراردے دیا۔متوفی معصوم کی پہچان اٹھ سالہ ریحان کے طور پر ہوئی ۔

ریحان کی موت جبڑے پر گولی لگنے کی وجہہ سے ہوئی۔جبڑا ٹوٹ گیاتھا۔ نعش تحویل میں لے کر پولیس نے اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ یہ واقعہ نیو عثمان پورکاہے جس پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے تفتیش کاکام شروع کردیا ہے

۔پولیس کے مطابق یسین اپنے خاندان کے ساتھ نیو عثمان پور کے تیسرے حصہ میں وجئے نگر کالونی گلی نمبر 2میں رہتا ہے۔ نئے سال کے استقبال میں ان کے گھر سے کچھ فاصلہ پر ڈی جے لگایاگیاتھا۔ شام کے ساتھ ہی ڈی جے پر گانے بجنے شروع ہوگئے تھے۔

گلی میں رہنے والے نوجوان او ربچے ڈی جے پر رقص کررہے تھے۔ پوری گلی میں جشن کاماحول تھا۔ دیر رات میں ڈی جے پر ڈانس کے دوران ریجان خون میں لت پت حالت میں زمین پر گرگیاتھااور اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرس نے معصوم ریحان کو مردہ قراردیا۔

واقعہ سے پوری گلی میں ماتم چھاگیا ہے۔ ریحان کے گھر والوں کو سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آخر یہ ہوا کیوں ؟۔پڑوسی عامر انصاری نے بتایا کہ یسین کے چار بیٹوں میں ریجان سب سے چھوٹا تھا۔

متوفی ریحان کی ماں کانام فاطمہ ملک ہے۔

نئے سال کو لے کر گلے میں رہنے والے بچوں میں کافی جوش وخروش تھا۔صبح سے ہی بچے تیاریوں میں لگے ہوئے تھے ۔ شام میں ڈی جے شروع ہونے کے ساتھ بچے وہاں پر پہنچ گئے او رڈانس کرنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیااس وقت ڈی جے پر گلی میں رہنے والے پندرہ لڑکے رقص کررہے تھے۔ اسی دوران نہ جانے کہاں سے ایک گولی ریحان کو لگی۔

واقعہ کے متعلق جب ڈی ایس پی سے بات کی تو انہوں نے اس کی بات توثیق کی کہ ریحان کی موت گولی لگنے سے ہوئی‘ اس ضمن میں تین مشتبہ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔