پی ایم او دفتر سے فون کرے نیوز ایڈیٹ کروانا ‘ نیوز اینکر کو بدلنے کا دباؤ جمہوریت کے چوتھے ستون پر ایک بڑا کارضرب ہے۔ روایش کمار نے میڈیا پر جاری حملوں کو تشویش ناک قراردیتے ہوئے کہاکہ کسی ٹی وی چیانل کے پی ایم او دفتر سے فون آیا ہے اور کہ نیوز میں کس طرح کا ایڈیٹ کرناہوگا اور اسی نیوز چیانل پر دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ ان کے رپورٹرس‘ ایڈیٹر اور اینکر کو فوی ہٹادیاجائے ۔
معلوم نہیں کس طرح کا ڈر او رخوف پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ پچھلے چارسالوں میں جھوٹ کو بنیاد بناکر اقتدرر تو حاصل کرلیا مگر اس جھوٹ کو اب ڈر میں تبدیل کیاجارہا ہے۔
ہم دفتر میں روز اپنے ٹفن میں ڈر لے کر آتے ہیں ‘ ڈر ایک روٹی خود کھاتے ہیں اور دوسری روٹی اپنے ساتھیوں کو کھیلاتے ہیں۔رات ہوتے ہوتے اس ڈر کو اس قدر ہم اپنے اندر جذب کرلیتے ہیں کہ نیوز روم میں جاتے وقت ہمیں اتنا ڈر ہوتا ہے کہ ہماری نیوز سے حضورکہیں ناراض نہ ہوجائیں۔
ڈر اور خوف کے ماحول میں جینے والے یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں کچھ نہ کچھ نفرت پہلے سے تھی مگر وہ اس نفرت کوسمجھ نہیں پارہے تھے۔
حالانکہ وہ کسی دوسرے پلیٹ فارم سے گجرات فسادات کی رپورٹنگ تو کررہے تھے مگر اس وقت بھی ان کے دلوں میں نفرت پل رہی تھی۔ اب انہیں ایسا محسو س ہونے لگا کہ کوئی ایسا شخص اقتدار پر آگیا ہے جو ان کے نفرت کو اجاگر کرسکتا ہے اور وہ لوگ ایسا کرنے بھی لگے۔
روایش کمار کی یہ مکمل تقریر اس ویڈیو میں ضرو ر دیکھیں
https://www.youtube.com/watch?v=HuR4EmmkFQ4