جکارتہ : انڈونیشیا میں ۳ ؍ گرجا گھروں پر حملے کئے گئے ۔ ان حملوں میں جملہ ۹ ؍ افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں ۔پولیس کے مطابق انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے سانتا ماریہ رومن کیتھولک چرچ پر اس وقت کیاگیا جب وہاں لوگ عبادت میں مشغول تھے ۔ا س حملہ میں ۴؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔اسی دوران انڈو نیشیا کے صدر جوکووڈوڈو نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا چاہئے ۔
جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل تھا ۔اور زخمی ہونے والوں میں چالیس افراد شامل تھے ۔
اس حملہ کے چند ہی منٹ بعد دیپونیگر چرچ پر حملہ ہوا جہاں دو افراد ہلاک ہوئے ۔تیسرا حملہ بھی اسی شہر کے پینٹا چرچ میں ہوا اس حملہ میں ۲ ؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش نے قبول کرلی ہے ۔