چیف منسٹراوڈیشہ کی آمد پر شوہر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج
بلسور (اوڈیشہ) ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک پر یہاں ایک پروگرام کے دوران انڈے پھینکے گئے جن میں سے ایک بھی ان کو نہیں لگا بلکہ دیگر افراد جو شہ نشین پر موجود تھے، ان کا نشانہ بن گئے۔ پولیس کے بموجب دو افراد بشمول ایک بی جے پی کارکن کی بیوی کو اس سلسلہ میں حراست میں لے لیا گیا۔ یہ حملہ تلساری ساحل میلے کے دوران پیش آیا۔ اس میلہ کا اہتمام بھگورائے بلاگ ضلع بلسور میں کیا گیا تھا۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ مقامی رکن اسمبلی اور وزیراعلیٰ تعلیم اننت داس سیاحت اور ثقافت کے وزیر اشوک چندرا پانڈا اور کوری کے رکن اسمبلی آکاش داس نائیک بھی اس واقعہ کے دوران موجود تھے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس بلسور نیتی شیکھر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ ایک بدبختانہ واقعہ ہے۔ دو افراد بشمول ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس خواتین نے ایک تھیلی میں انڈے لائے تھے اور رکاوٹ کے پار سے انڈے پھینکے تھے۔ اسے گرفتار کرکے اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ یہ خاتون ایک بی جے پی کارکن کی بیوی ہے جس نے پٹنائک کو اس کے شوہر کی گرفتاری پر بطور احتجاج انڈوں کا نشانہ بنایا تھا۔ چیف منسٹر کی آمد سے پہلے اس کے شوہر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ برسراقتدار بی جے پی نے اس کے صدر نوین پٹنائک نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن پارٹی بی جے پی چیف منسٹر نوین پٹنائک کی کامیابی پر جلتی ہے اور اس نے ایسی غنڈہ گردی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کے جلنے کے کئی واقعات موجود ہیں۔ جیون پردیپ داس بی جے ڈی رکن اسمبلی بلسور نے یہ الزام عائد کیا۔