نوہیرا شیخ کی پولیس تحویل میں10جنوری تک کا اضافہ

تروپتی۔ہیراگروپ کی سی ای او نوہیرا شیخ کو تروپتی کی سی ائی ڈی نے گرفتاری کیاتھا اور انہیں جمعرات کے روز چتور کے نویں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے روبر وپیش کیاگیا ۔ کورٹ نے انہیں وہاں سے 10جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

نوہیرا شیخ پر الزام ہے انہوں نے چین لنک اسکیم او ردیگر دھوکہ دھڑی کے ذریعہ سرمایہ کاروں کا پیسہ غبن کیاہے۔ چتور ضلع میں کی گئی شکایت کے مطابق درج جو مقدمات میں نوہیرا شیخ مطلوب تھیں۔

نوہیرا کے وکیل حسین کے مطابق سی ائی ڈی نے پولیس تحویل مانگی مگر عدالت نے کہاکہ جمعہ کے روز درخواست میں اس پر سنوائی کی جائے گی۔

عدالت سے باہر آتے وقت نوہیرا شیخ نے میڈیا سے والوں کو بتایاکہ وہ بے قصور ہیں اور اس بات کا بھی دعوی کیاکہ ان پر لگائے گئے الزامات کے پیچھے ایک بڑی او رواضح سیاسی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی نہ تو انہوں نے کوئی جرم کیا ہے او رنہ ہی کسی کا دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’’ میں پچھلے پندرہ سالوں سے بزنس چلارہی ہوں اور کسی بھی سرمایہ کار کے ساتھ میں نہ کبھی کوئی غلط نہیں کیا۔ پچھلے پندرہ سالوں میں میرے خلاف ایک بھی مقدمہ درج نہیں کیاگیا۔

مگر جیسے ہی میں نے پچھلے سال ایک سیاسی پارٹی کا اعلان کیا اور انسانیت ‘ مساوات کی بات کی ‘ مجھے سیاسی گروپس کی جانب سے نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہواور مجھ پر فرضی الزامات لگائے جانے لگے‘‘۔

نوہیرا شیخ نے مزیدکہاکہ ’’ کیو نکہ میں جیل میں ہوں پولیس نے میرے کمپنی اکاونٹس کو منجمد کردیا ہے‘ لہذا میں سرمایہ کاروں کو وقت پر پیسہ ادانہیں کر پارہی ہوں۔ جس قسم کے حالات سے میں دوچارہورہی ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

میں عدالت میں بے قصور ثابت ہونگی‘‘۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سزا ضرور ہوگی اور وہ عدالت کی جانب سے پولیس تحویل ملنے کے بعد تفتیش کریں گے۔