نئی دہلی: کرنسی بحران پرسخت موقف برقرار رکھتے ہوئے چیف منسٹر اریند کجریوال نے عوام سے کہاہے کہ وہ پرانے نوٹوں کے بجائے وزیراعظم کو بدلیں۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی پارٹی کل پارلیمنٹ تک احتجاجی مارچ منظم کریگی۔
چیف منسٹر مہارشٹرا دیویندر فنڈنویس کے ایک بیان پر بھی انہو ں نے شدیدردعمل کا اظہار کیاکہ مودی کے فیصلے کی مخالفت کرنے والے’’ مخالف قوم‘‘ہیں
۔انہو ں نے کہاکہ جو اس فیصلے کی تائید کررہے ہیں وہ ملک او رعوام دنوں کے مخالف ہیں۔کجریوال نے موبائیل ویالٹ کمپنی کے مودی سے تعلقات کے بارے میں استفسار بھی کیاکیونکہ نوٹوں کی تنسیخ کے بعد اس کی تجارت کافی بڑھ گئی ہے۔