نئی دہلی : سوپر اسٹار عامر خان نے کہاکہ نوٹ بندی کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
نوٹ بندی کا ان پر اثر پڑنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہو ں نے یہ بات کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ یومیہ نقدی پر کاروبار کرنے والوں پر زور اثر پڑا ہے او رکہاکہ ان پر بھی جن کے پاس بینک اکاونٹ نہیں ہے اور نہ ہی کریڈیٹ کارڈ ہے۔
میری تو سارے کمائے بینک میں ہے۔ ہم زیادہ تر کریڈیٹ کارڈس کے ذریعہ شاپنگ کرتے ہیں۔
اسلئے نوٹ بندی کا اثر مجھ پر نہیں پڑا۔عامر خان یہاں اپنے آنے والی فلم ’’ دنگل‘‘ کے پرموشن پر تھے جو ایک پہلوا ن مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر تیار کی گئی جنھوں نے اپنی لڑکیو ں کو کشتی کے لئے تیار کیاتھا اورکوچ بھی تھے
۔نتیش تیوار کے ڈائرکشن میں بنی یہ فلم اسکرین پر 23ڈسمبر کو پیش کی جائے گی۔