نوٹ بندی کالے دھن پر سرجیکل اسٹرائیک نہیں۔ ہاردک پاٹل

نئی دہلی:پاٹی دار کوٹہ ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہارک پاٹل نے نوٹ بندی کالے دھن کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کیسا ہوسکتی ہے اس کی وجہہ سے تو غریب لوگ اور کسان بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ’’ جہاں تک کالے دھن کا سوال ہے یہ ایک صحیح فیصلہ ہے مگر غیر قانونی طریقے سے جمع کی گئی رقم کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہے۔

’’ میں نے جیٹلی‘ امبانی اور اڈانی کے بچوں کو قطار میں کھڑا نہیں دیکھا۔میں نے کسانوں او رغریبوں کوہی قطار میں کھڑا دیکھا ہے‘‘۔ نوٹوں کی تنسیخ کی حمایت پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہاردیک نے کہاکہ ’’ بدعنوانی کے خلاف ایک یہ قابلِ ستائش اقدام ہے ۔

مگر یہ محض ہے ایک چال ہے تو اچھی بات نہیں ہے‘‘۔پاٹی دار لیڈر نے کہاکہ یہ ایک اچھی بات ہے کہ حکومت نو ٹ بندی کو برقرار رکھنا چاہ رہی ہے مگر کسانوں او رغریبوں کے مسائل کو دور کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

نوٹ بندی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہاردیک پاٹل نے کہاکہ ’’ نوٹ بندی کے نہیں بلکہ بدعنوانی کے خلاف احتجاج میں شامل ہونگے‘‘
عام آدمی پارٹی کے حلقہ بجاواسن کو سے معطل رکن اسمبلی دیویندر شیراوت کی جانب سے منعقدہ ’’ کسان پنچایت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے پاٹل نے کہاکہ گجرات میں کوئی ترقی نہیں ہے اور ریاست ’’ تین لاکھ کرور کے قرض میں‘‘ میں چل رہی ہے
PTI