پٹنہ۔ خبر رساں ادارے ائی اے این ایس کے مطابق بہار کے چیف منسٹرنتیش کمار نے پٹنہ میں بینک ملازمین کے ساتھ ایک اجلاس میں عام لوگو ں کے لئے وزیراعظم نریند رمودی کے نوٹ بندی والے اقدام کے فوائد پر سوال اٹھائے ۔
انہوں نے اس پوری عمل کے دوران امیروں کی مدد کرنے کے لئے بینکوں پر شدید تنقید بھی کی
۔بہار چیف منسٹر کے طور پر یہ ان کے ایک بڑے یوٹر ن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔جنھوں نے 2016میں جب نوٹ بندی کا اعلان کیاگیا تھا تو اس کاخیرمقدم کیاتھا۔
کچھ سیاسی جانکاروں نے اس کے متعلق کہنا شروع کردیاہے کہ کیا یہ کمار کی پارٹی جنتادل( یو) مجوزہ 2019کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی سے دوری اور نئے سیاسی اتحاد کی طرف اشارہ تو نہیں ہے۔
سی این این نیوز 18کی خبر یہ بھی ہے کہ اسی اجلاس میں بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سوشیل کمار مودی نے نتیش کے تبصرہ کے جواب میں کہا ہے کہ سی ایم ’’ نوٹ بندی کا ایک حمایتی ہیں‘‘۔
سال2016میں نتیش کمار نے کہاکہ نوٹ بندی کی وجہہ سے عوام کو شروعات میںیقیناًمشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا مگر مستقبل میںیہ فائدہ مند اقدام ثابت ہوگا۔