نئی دہلی:سپریم کورٹ نوٹو ں کی منسوخی سے متعلق تمام درخواستوں کی سماعت 2ڈسمبر کوکرے گا۔چیف جسٹس ٹی یس ٹھاکر‘ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑنے آج کہاکہ وہ نوٹوں کی منسوخی کے خلاف تمام درخواستوں کیعلاوہ مرکزی حکومت کی منتقلی کی درخواست کی سماعت اگلے ہفتے جمعہ(2ڈسمبر ) کو کریگی۔
اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے بنچ کوبتایا کہ انہوں نے نوٹ بندی کے متعلق عدالت کے سامنے حکومت کا حلف نامہ داخل کیا ہے۔ ایک درخواست گذار کی جانب سے بحث کررہے سینئر وکیل کپل سبل نے دلیل دی ہے کہ لوگ سڑکوں پر بھوکے مر رہے ہیں۔لوگوں کے پا س نقدر قم نہیں ہے۔
انہوں نے مرکز سے جاننا چاہا کہ اخر وہ اس صورتحال سے کیسے نپٹے گا۔ایک درخواست گذار منوہر لال شرمانے بھی دلیل دی کہ لوگوں کومشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔نوٹوں کی منسوخی سے کوئی لیڈرپریشان نہیں’ بلکہ عوام پریشان ہے۔
اس کے بعد چیف جسٹس نے مسٹر روہتگی سے پوچھا کہ وہ حقیقی واقعات سے آگاہ ہیں۔عدالت نے کہاکہ اگر مندرجہ بالا دلیلوں میں دم ہے تو یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔
عدالت عظمی 2ڈسمبرشام دوبجے تمام مسائل پرغور کرے گی۔کئی درخواست گذاروں نے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف عرضیاں داخل کی ہیں‘ جبکہ مرکزی حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں دائر درخواستوں کو منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔