منگلور: یونین منسٹر ڈی وی سدانند گوڑا منگل کے روز نوٹوں کی تنسیخ مہم کے تازہ ترین شکار بنے جنھیں کستور منی پال اسپتال انتظامیہ نے دواخانہ میں زیر علاج تھے ان کے بھائی کے باقی بلوں کی ادائی میں پرانے کرنسی نوٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے ان کے بھائی کی نعش حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا۔
وزیرکے بھائی بھاسکر گوڑا جو شدید یرقان کے مرض میں مبتلاتھے کا پچھلے دس دنوں سے یہاں پرعلاج کیاجارہا تھادوران علاج منگل کے روز اسپتال میں ہی وہ فوت ہوگئے۔
یونین منسٹر فیملی ممبرس اور دوستوں کے ساتھ اپنے بھائی کی نعش حاصل کرنے کے دواخانہ پہنچے اور انہوں نے بلس کی ادائی کے لئے ساٹھ ہزار روپئے500اور 1000روپئے کی شکل میں دئے تو انتظامیہ نے منسوخ شدہ کرنسی نوٹ لینے سے انکار کردیا۔ جب اسپتال انتظامیہ نے اتفاق سے انکار کیاتو یونین منسٹر نے مرکز ی حکومت کی ہدایت کا حوالہ دیاجس میں24نومبر تک اسپتالوں کے بل کی ادائی میں پرانے کرنسی نوٹ قبول کرنے کی بات کہی گئی ہے جو فی الحال بے کار ہے۔
انہوں نے اسپتال انتظامیہ پرانے کرنسی نوٹ نہ لینے کو تحریر میں لکھ کر دینے کو کہا۔اسپتال انتظامیہ کے رویہ سے برہم وزیر نے کہاکہ انکوائری کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ گوڑ ا نے کہاکہ ’’مرکزی حکومت نے تمام اسپتالوں کوواضح طورپر ہدایت دی ہے کہ 24نومبر تک پرانے کرنسی نوٹ اسپتالوں میں کارگرد رہیں گے۔ اگر اسپتال پرانے نوٹ قبول نہیں کریگا تو مریضوں کوکافی مشکلات کاسامناکرنا پڑیگا۔ اسپتال کااقدام غلط ہے‘‘۔