نوٹوں کی تنسیخ ملک پر مودی کا نیوکلیئر بم حملہ: شیو سینا

ممبئی:وزیراعظم نریندر مودی پرنوٹوں کی تنسیخ کے سلسلہ میں سخت تنقید کرتے ہوئے شیو سینا نے آج کہاکہ ان( مودی) کا فیصلہ ملک پر نیوکلیئر گرانے کے مماثل ہے مذکورہ اقدام سے ملک کی معیشت ہیروشیما ناگاساکی کی طرح ہوگئے ہے۔

جاپان کے یہ دو نوں شہر دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکی حملے میں پوری طرح تبا ہ ہوگئے تھے۔مودی کسی کی بھی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

اپنی کابینہ میں انہوں نے بہرے اور گونگے طوطے شامل کررکھے ہیں اور جس آربی ائی گورنر کا تقرر کیاہے وہ بھی ان وزراء کی طرح ہی ہے۔ملک کی معیشت اپنی بنیاد س دہل کر رہ گئی ہے۔

شیوسینا کے ترجمان سامنا میں شائع شدہ مضمون میں بی جے پی کی حلیف جماعت شیو سینا نے نوٹ بندی کو ہیروشیما اور ناگاساکی سے تعبیر کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف اس طرح کے الزامات عائد کئے۔

سامنا نے لکھا ہے کہ کاشت کار ڈی سی سی بینک استعمال کرتے ہیں مگر مودی حکومت نے ان سے وہ بھی حق چھین لیاہے۔سامنا نے دعوی کیاہے کہ نوٹ بندی کی وجہہ سے پچاس فیصد انڈسٹری اور35فیصد ملازمتوں کو نقصان ہوا ہے

۔سامنانے نوٹوں کی تنسیخ پر حکومت کے فیصلہ کی شدت سے مخالفت کرتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات کا بھی اس مضمون میں تفصیلی تبصرہ کیاگیاہے