اترپردیش ‘ بلیا:رشہ داوروں کے مطابق تلک کی رسم ادا کرنے میں درکاررقم کے لئے نوٹوں کی تبدیلی کے تناؤ میں ایک چالیس سالہ باپ کی قلب پر حملے کے بعد موت واقعہ ہوگئی۔
رشتہ داروں کے مطابق شت وار نگر پنچایت کے ساکن سریش کمار کی لڑکی سمن کی ’’ تلک تقریب‘‘آج منعقد ہونے والی تھی‘ مگر500‘1000کی نوٹوں کی تنسیخ کے بعد روپیوں کی کمی کے سبب وہ دباؤ میں تھے ۔ْخاندان والوں کا دعویٰ ہے کہ سریش کل نوٹوں کی تبدیلی کے لئے اسٹیٹ بینک کی طویل قطار میں کھڑے ہونے کے بعد بناء پیسہ لئے ہی گھر واپس آگئے تھے ۔
بعدازاں شدید قلب پر حملے کے بعد وہ فوت ہوگئے ۔ایس پی ویبھو کرشنا نے کہاکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔