نومولود کو ماں نے مرنے کے لئے عوامی بیت الخلاء میں چھوڑدیا۔

ممبئی:ایک نومولود لڑکی کو اس کی ماں مبینہ طور پر عوامی بیت الخلاء میں مرنے کے لئے چھوڑ دیا۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ ممبئی کے کنوجومارگ مضافات میں پیر کے روزپیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک روز کی بچی کو فوری طور پر طبی نگہداشت میں لیکر چائلڈ کیر سنٹر میں رکھا گیا ہے۔

پولیس نے کہاکہ ایک عورت 9جون کی صبح بیت الخلاء گئی تو اس نے دیکھا کہ بیت الخلاء کے سوراخ سے چھوٹی بچی کے رونے کی آواز آرہی ہے۔ مذکورہ عورت نے فوری بچی کو باہر نکال کر اپنے گھر والوں اورپولیس کنٹرو ل روم کو اس کی اطلاع دی۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ جب پولیس وہاں پر پہنچی تو دیکھا کہ ایک عورت بچی کو تھامے کھڑی ہے۔ اس نومولود کو مقامی اسپتال لے جاکر جنگی خطوط پر اس کا علاج کیاگیا۔

سینئر پولیس انسپکٹر اجی ناتھ ستپوٹے نے کہاکہ’’ بچی کی صحت میں سدھار کے بعد‘ ہم نے اس کو واتسایالہ ٹرسٹ لے گئے ‘ جہا ں پر اس کی صحیح نگہداشت ہوگی‘‘۔انہوں نے کہاکہ چائلڈ ویلفیر کمیٹی نے بچی کی فلاح وبہبود کی ذمہ داری کو فیصلہ لیا ہے۔

نومولود کی ماں کی نشاندہی کی پولیس اب بھی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔افیسر نے کہاکہ ماں کے خلاف ائی پی سی کے دفعہ315 جس کا مطالب نومولود کو اس کی پیدائش کے بعد جانب سے مارنے کی کوشش ہے اور 317کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے