نوجوان جہدکار نے کسی کو نہیں چھوڑا‘ کسی بھی سیاسی پارٹی کوشرم نہیں ہے‘ دوسروں پر تنقید کرنے بند کریں

نئی دہلی۔تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ایک نوجوان سماجی جہدکار تریشیا نے اتوار کے روز ارنب گوسوامی کے ساتھ ایک مباحثہ کے دوران یہ کہاکہ‘ تمام سیاسی جماعتیں ایک ہیں اور کسی کو بھی اس معاملے میں شرم نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ’’ آپ میں سے کوئی بھی( پارٹی کے نمائندے) اعلی سطح پر احساس نہیں رکھتے ‘ چاہئے وہ کوئی بھی ہو اور کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو‘ سماج وادی پارٹی کے نمائندوں نے کہاکہ’’ عورتیں گولڈ کے مانند ہوتی ہیں‘۔

ایک مرتبہ ملائم سنگھ یادو نے کہاکہ جب ہم اقتدار میں ائیں گے تو عصمت ریزی کرنے والو ں کو سزا ئے موت دئے جانے کے قانون میں تبدیلی لائیں گے مرد ہیں غلطی کرتے ہیں۔

اویسی کو دیکھیں تو کچھ سال قبل انہوں نے مولانا پر مذمت کرنے سے انکار کردیاتھا‘‘۔ کتھوا او راونناؤ کیس کے حوالے سے تریشیا نے کہاکہ’’ ہمارے وزیراعظم کو بھی ان واقعات پر بیان دینے کے لئے جگانے میں ہمیں چار دن لگے۔ ہم جوابدہی کی بات کررہے ہیں ہم جواب مانگ رہے ہیں‘‘۔

تریشیا بی جے پی سے مزیدکہاکہ کلدیب سنگھ سیگر اور اننت کمار چوہان جیسے اراکین اسمبلی کو ہٹایاجائے ۔