حیدرآباد: فلور لیڈر ایم ائی ایم اکبر الدین اویسی نے کھلے عام منشیات کی دستیابی کے سبب نوجوانوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ایوان اسمبلی بل پر مباحثے کے دوران اویسی نے نوجوانوں کے منشیات کے عادی ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیااور کہاکہ اس کی اصلی وجہہ منشیات کی عام مارکٹ میں دھڑلی سے دستیابی ہے’ انہوں نے مشاہدے کے طور پر کچھ مقامات بشمول پبس‘کلبس میں منشیات کی دستیابی کا بھی تذکرہ کیا۔
ایم ائی ایم لیڈر نے ریاستی حکومت سے پرزور انداز میں مطالبہ کیاکہ منشیات کی دستیابی وسائل کی جانچ کرائی جائے ۔
انہوں نے حکومت سے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ حکومت منشیات کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے سخت قانون بنانے جس کی وجہہ سے نوجوان طبقے منشیات کا عادی بنتا جارہا ہے۔
ریاستی حکومت کی جانب سے دونوں شہروں کے اندر بڑی تعداد میں شراب کی دوکانوں کی اجازت پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ شراب کی دوکانوں قائم کرنے کے لئے یہاں پر ایک قانون ہے جس کے تحت اسکول’ عبادت گاہوں ‘ مقدس مقامات کے قریب شراب کی دوکانیں قائم کرنے کی اجازت نہیں ہے مگر ہر جگہ شراب کی دوکانیں کھولی جارہی ہے ۔
یہاں تک شاپنگ مال اور بالخصوص شراب جوبلی ہلز علاقوں تک پہنچ گئی ہے۔