نواز شریف کی اہلیہ ہوش میں مگر وینٹی لیٹر پر

لندن، 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز اب ہوش میں آگئی ہیں لیکن وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب وہ اپنے افراد خاندان کو پہچان سکتی ہیں۔ سابق وزیراعظم کے بیٹے حسن نواز نے بتایا کہ وہ صرف اشاروں سے بات کررہی ہیں۔بیگم کلثوم نواز لندن میں واقع ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیرعلاج ہیں۔ وہ گزشتہ برس کینسر کے علاج کے لئے لندن گئی تھیں۔نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن گئے ہوئے تھے ۔ تاہم وہ دونوں ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ملی سزا کاٹنے کے لئے پاکستان لوٹ آئے ۔