نئی دہلی:نواز الدین صدیقی کو ایک مرتبہ اسٹیج پلے رام لیلا میں دیکھا گیا‘ جو ان کے گاؤں بدھانا میں ہوا تھا‘ مگر شیوسینا نے مسلم اداکار کی شو میں موجودگی پر اعتراض کیا جس کے بعد وہ پیچھے ہٹ گئے۔
مگر اس بار اس ماہر اداکار کو مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جب ان کے بیٹا کو اسکول تقریب میں لارڈ کرشنا کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا۔لار ڈ کرشنا کا لباس زیب تن کئے اپنے بیٹے کی تصوئیر بھی نواز الدین نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی ۔
I am glad to the school of my kid . Who gave him an opportunity to play the character of " natkhat nandlala" pic.twitter.com/pJ9V1MHffX
— Nawazuddin Siddiqui (@Nawazuddin_S) August 13, 2017
انہوں نے ٹوئٹ کیا اور کہاکہ ’’ میں اپنے بیٹے کے اسکول سے کافی خوش ہوں۔ جس نے اس کو’ نٹ کھٹ نند لال‘کا کردار اداکرنے کا موقع دیا‘‘۔ نواز کو ا س وقت کافی تکلیف ہوئی تھی جب انہیں رام لیلا پلے کا حصہ بننے سے روک دیاگیا تھا ‘ نواز ٹوئٹر کے ذریعہ اپنی برہمی کا بھی اظہار کیاتھا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاتھا کہ ’’ میرا بچپن کو سپنا تھا جو پورا نہیں ہوا مگر اگلے سال میں ضرور رام لیلا کا حصہ بنوں گا۔ ریہرسل دیکھتے رہنا‘‘۔ فی الحال نواز الدین اپنے اگلے فلم بابو موشائی بندوق باز میں بدتیا باگ کے ساتھ نظر ائیں گے۔
فلم میں دیودتا‘ مرلی شرما‘ جتن گوسوامی‘ شاردھا داس ‘ انل جارج‘ جیتو شیوہاری اور بھگوان تیوری نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
اگست25تک فلم سنیما گھروں میں ریلیزہوجائے گی۔