رانچی: بچہ چوری کرنے والوں کا گروہ گشت کرنے کی افواہ میں میویشوں کا کاروبار کرنے والے چار مسلم تاجرین کو جھارکھنڈمیں ہجوم نے گھیر کر اس قدر پیٹا کے ان کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ مذکورہ واقعہ پچھلی جمعرات 8مئی کی شب کو پیش آیاتھا۔ اطلاع کے مطابق متاثرین شیخ نعیم 35‘شیخ سجو25‘شیخ سراج26 ‘ شیخ حلیم28‘چار کے گروپ کی شکل میں جانوروں کی خریدی کے لئے ہلدی پور سے راج نگر روانہ ہوئے راستے میں ان کی کار کو ہجوم نے روک لیا۔
ہجوم نے بچہ چوری کرنے والے گروہ کی افواہ سن اور مسلم نوجوانوں کو اپنا نشانہ بنایا۔سماج کے خودساختہ ٹھیکیداروں اس قدر طاقتورہوگئے ہیں کہ قانون اپنے ہاتھ میں لیکر لوگوں اس ہلاک ہونے تک بری طرح پیٹنے کاکام کررہے ہیں۔ بچہ چوری کے خلاف مہم چلانے والی خود ساختہ تنظیم کے ذمہ داران نے عوام کے ساتھ ملکر نعیم اور اس کے تین ساتھیوں کو پتھراو رلاٹھیوں سے اس قدر زدکوب کیا کہ وہ ہلاک ہی ہوگئے۔ بہتے ہوئے خون کے ساتھ نعیم کو پولیس نے اسپتال میں بھرتی کیا مگر وہ 18مئی کو زخموں سے جانبرنہ ہوسکا۔ نعیم نے آخری سانس لی ۔
نعیم کی موت جہاں باپ کے لئے جوان بیٹی کا کھونا ہے وہیں بیوی کے لئے مصیبت اور غم کے پہاڑ سے کم نہیں ہے۔پورے کنبے کی ذمہ داری نعیم کے کاندھوں پر تھی۔ گھر والوں کی روٹی کا نعیم واحد ذریعہ تھا۔ نعیم کی ایک بیوی اور تین بچے بھی ہیں۔ نعیم کی بیٹی کا ہر پندرہ یوم میں ڈائلاسیس کیاجاتا ہے۔ والد عمر رسیدہ ہیں اور گھر میں کوئی دوسرا ممبر نہیں ہے کمانے کے لئے۔ایسے حالات میں مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہدعلی خان نے سیاست کے قارئین سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے ائیں اور اس غمزدہ فیملی کی مدد کریں۔
نعیم کے گھر والوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے
ACCOUNT DETAILS:
Name of the Account holder: Mrs Salma Bibi
W/o: Shaik Nayeem
ACCOUNT NO: 9185000100008493
State : Jharkhand
District : Ghatsila
Branch : Ghatshila
City : East Singhbhum
IFSC CODE 150 PUNB0918500
آپ مدد کے لئے سلمہ بی بی سے اس نمبر پر رابطہ بھی قائم کرسکتے ہیں:: 7250771775
You must be logged in to post a comment.