دونوں قائدین کا پس منظر، فکرو خیال اور طریقہ کار ایک دوسرے سے یکسر متضاد
نئی دہلی/چینائی ۔8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک دوسرے سے برعکس و برخلاف سیاسی نظریات کے سبب وزیراعظم نریندر مودی اور ڈی ایم کے سربراہ ایم کروناندھی نظریات کے کرۂ ارض پر ایک قطب شمالی و دوسرے قطب جنوبی تصور کئے جاتے تھے۔ جس کے باوجود باہمی احترام برقرار رکھا۔ مودی اپنے آر ایس ایس پس منظر اور برہمنی اطوار کے لیے جانے جاتے ہیں۔ مندروں کے درشن کے ذریعہ عوامی ہجوم کو راً کیا کرتے ہیں۔ جلسہ میں تقریروں کے دوران رامائن کے واقعات کا بھی اکثر حوالہ دیا کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف کروناندھی عصبیت پسند اور معقولیت پسند ہونے کا دعوی کیا کرتے تھے اور بلاخوف و خطر بہ بانگ دہل یہ دعوی بھی کرتے تھے کہ وہ کسی خدا پر یقین نہیں رکھتے۔ وہ (کروناندھی) ان چند افراد میں ایک تھے جو لارڈ رام کے وجود کے تاریخی جواز پر سوال اٹھایا کرتے تھے۔ اکثر کہا کرتے تھے کہ آیام رام کسی انجینئرنگ کالج کے تعلیمیافتہ کوئی انجینئر تھے جنہوں نے پل (رام سیتو) بنوایا تھا؟ ہند اور سری لنکا کو مربوط کرنے والے پل آدم پر ان کا یہ بے باک سوال ہوا کرتا تھا۔ مودی ہندوستان بھر میں ہندی زبان کو رائج کرنے کے کٹر حامی ہیں۔ لیکن کروناندھی نے ہندی مسلط کئے جانے کی پرزور مخالفت کی اور قومی ترقی پسند پالیسی کے ساتھ ٹامل علاقہ پرستی کو فروغ دیا تھا ۔ مودی نے شادی کے فوری بعد بیوی سے علیحدگی اختیار کی تھی جن کی کوئی اولاد نہیں ہے۔ ان کے برخلاف کروناندھی تین شادیاں کئے تھے اور ان کے بیٹے بیٹیاں ہیں۔ (اسٹالن دوسری بیوی کے بیٹے ہیں۔ کنی مڑھی تیسری بیوی کی بیٹی ہیں۔ مذہب و ذات پات کے مخالف لیکن علاقہ پرستی کے کٹر حامی سیاست داں، عوامی رہنما، ادیب، شاعر اور قدرآور کلائینگا کی روح بلآخر گزشتہ روز کرۂ ارض سے پرواز کرگئی۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی این ڈی اے کی سابق حلیف ڈی ایم کے کے سربراہ کے انتقال پر بطور احترام تمام پرچم نصف بلند پر لہرائے گئے ہیں۔
نریندر مودی
کروناندھی
= آر ایس ایس تناظر کے حامل کنٹر ہندوتوا پرست
= ملک بھر میں ہندی زبان کے ان کے حامی
= شادی کے فوری بعد بیوی سے علیحدگی کے بعد مجرد زندگی کوئی دوسرا نہیں
= باغیات و انقلابی تناظر کے حامل، کسی قدر، مذہب، ذات پر یقین نہیں
= کروناندھی نے ہندی مسلط کرنے کی پرزور مخالفت کے ساتھ ٹامل علاقہ واریت کو فروغ دیا
= ایک نہیں دو نہیں بلکہ تین شادیاں اور چھ اولاد، الاگری بیوی، اسٹالن دوسری اور کنی مذی تیسری بیوی کی اولاد