بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہاکہ ’’ہماری یہی کوشش رہے گی کہ نریندر مودی کو وزیراعظم بننے نہیں دیاجائے گا‘ ہمارا مقصد فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے ہم پوری طاقت لگائیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نریندر مودی جھوٹ بولنے والے لیڈر ہیں اور انہوں نے جھوٹ کے ذریعہ ملک کی عوام گمرا ہ کیا۔ اس سے قبل بھی ہم نے یوپی اے اول او ردوم میں فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے ہم نے اتحاد کیاتھا ‘ حالانکہ یوپی اے میں شامل سیاسی جماعتوں او ر اس اتحاد کی نگرانی کرنے والی کانگریس سے ہمارے نظریاتی اختلافات ہونے کے باوجود ہم نے فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے یہ کام کیاتھا‘‘ ۔
انہو ں نے کہاکہ نریند رمودی جس کو گجرات فسادات کے نام سے پہچانا جاتا ہے ‘ ان کے اقتدار میںآنے کے بعد اقلیتوں پر مظالم میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ مایاوتی نے کہاکہ اقلیتیں خوف او ردہشت کے ماحول میں زندگی گذار رہے ہیں ۔
لہذا نریندر مودی جیسی فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار سے روکنے کے لئے بہوجن سماج پارٹی اپنی پوری طاقت لگادے گی‘‘۔
واضح رہے کہ مایاوتی یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب مدھیہ پردیش ‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں‘ جہاں پر بہوجن سماج پارٹی پر بڑا ووٹ بینک ہے ۔اترپردیش میں کانگریس ‘ بی ایس پی اور ایس پی نے ملکر حال کے تمام ضمنی انتخابات میں برسراقتدار بی جے پی کو شکست فاش کیا ہے