نریندر مودی پاکستان کے ساتھ امن نہیں چاہتے ۔مشرف

امریکہ: دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی دوران ‘پاکستان کے سابق ملٹری حکمران جنرل ( ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے اپنے بیان کے ذریعہ آگ میں تیل ڈالنے کاکام کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کے ساتھ امن قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں‘ جبکہ انہوں نے یہ بھی کہاکہ نئی دہلی اب’’ سخت مذہبی پارٹی ‘‘ کی قیادت میں کام کررہا ہے۔

یل یونیورسٹی میں جرنلسٹ باب ووڈ وارڈ سے تبادلہ خیال کے دوران مشرف نے کہاکہ’’ ہندوستان کے وزیراعظم ( نریندرمودی) نے چاہتے کہ پاکستان کے ساتھ امن قائم ہوسکے۔

پاکستان عوام مذہبی ہے مگر انہوں نے کبھی بھی کسی مذہبی پارٹی کو منتخب نہیں کیاہے جبکہ مدمقابل کے ہندوستان نے سخت مذہبی پارٹی کو منتخب کرلیا‘‘۔چین ۔

پاکستان معاشی کواریڈار( سی پی ای سی)کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ اسلام آباد امریکہ اور ہندوستان کے بڑھتے تعلقات سے پریشان نہیں ہے ‘ مگر واشنگٹن پاکستان او رچین کے تعلقات سے زیادہ گھبرایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ’ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ ملکر 79میں سویت اور جہاد کو روکنے خواہش کو وسعت دی تھی‘‘۔