نئی دہلی : آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے صدر او رنوجوان مسلم لیڈر ندیم جاوید کے ساتھ گذشتہ روز دہلی کے اسلامک کلچرل سنٹر میں چند کھدر پوش لوگوں بد سلوکی کر کے ان کے ساتھ مار پیٹ کرنے کی کوشش کی ۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کے قریبی مانے جانے والے ندیم جاوید کے ساتھ کچھ لوگوں نے اس وقت ان کے ساتھ مار پیٹ کی جب وہ اپنی کارسے باہر آرہے تھے ۔
ویڈیو کو بغور دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس معاملہ رقم کی لین دین کا ہے ۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ندیم جاوید نے کہا کہ ملک میں عجیب قسم کی سیاست چل رہی ہے ۔ مجھ پر جو حملہ ہوا وہ سیاسی حملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ ڈرنے ا ور گھبرانے والے نہیں ہے ۔میری آواز بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سیاست کی شروعات کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی سے کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی با ت یہ ہے کہ گذشتہ روز جب مجھ پر حملہ ہوا تو میڈیا کے ایک طبقہ نے میری طرف سے مذمت کرنے کے بجائے میرے خلاف الزامات عائد کئے ۔ ندیم جاوید نے کہا کہ میں جلد ہی اس سلسلہ میں کمشنر پولیس سے ملاقات کروں گا ۔