ندا خان نے کہاکہ ۔ دیش نہ چھوڑ نے پر پتھرؤں سے حملے کی ملی دھمکیاں

بریلی۔طلاق ثلاثہ کے خلاف آواز اٹھانے والی ندا خان کا الزام ہے کہ ان کے خلاف ایک فتوی جاری کیاگیا ہے‘ اگر ندا نے ملک نہیں چھوڑا تو ان پر پتھرؤں سے حملہ کیاجائے گا۔

اس کے علاوہ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ ندا کے بال کاٹنے والے کو 11,786روپئے کا انعام دیاجائے گا۔

بریلی کی ساکن اور طلاق ثلاثہ کی متاثرہ ندا خان کا کہنا ہے کہ ’ میرے خلاف ایک فتوی جاری کیاگیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ جو بھی ندا خان کے بال کاٹ کر لائے گا اس کو11,786روپئے کا انعام دیاجائے گا

۔یہی نہیں یہ بھی کہاگیا ہے کہ اگر میں نے تین دنوں میں ملک نہیں چھوڑا تو مجھ پر پتھر ؤں سے حملہ کیاجائے گا‘۔

ندا خان نے کہاکہ ’ یہ لوگ اس طرح کے فتوی جاری کرتے ہیں جن پر پابندی لگنے چاہئے۔

میں اس مسلئے پر وزیراعظم نریند ر مودی سے وقت مانگ کر بات کروں گی‘۔بتادیں کے کچھ دن قبل دارلافتاء اور شہر قاضی نے فتوی جاری کرتے ہوئے ندا خان کو اسلام سے بیدخل کرنے کا اعلان کیاتھا