نئی دہلی: مرکزی وزیر کرن رجوجی نے آج عام آدمی پارٹی اور کانگریس پر تنقیدکی کہ یہ دونوں پارٹیاں دہلی کے ایل جی نجیب جنگ کے استعفیٰ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔
میں نہیں سمجھتا کہ عام آدمی پارٹی اورکانگریس کو اس استعفیٰ سے کوئی مسئلہ پیدا ہوگا۔جب جنگ اپنے خدمات انجام دے رہے تھے‘ یہ پارٹیاں ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہی تھیں۔ جب استعفیٰ دے دیا گیا ہے تو اب سوال یہ اٹھایاجارہا ہے کہ وجہہ کیا ہے۔
کیاجنگ کو عا م آدمی پارٹی اور کانگریس پارٹی سے اجازت لیکر استعفیٰ دینا چاہئے تھا۔ مملکتی وزیر برائے امور داخلہ رجوجی نے مزیدکہاکہ عام آدمی پارٹی او رکانگریس کو سوال پوچھنا بھی نہیں آتا۔یہ دونوں نجیب جنگ کے استعفیٰ پر اپنی سیاست چل رہے ہیں۔
رجوجی نے استعفیٰ کے پس پردہ حالات کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔ دہلی کانگریس کے سربراہ اجئے ماکن کا مطالبہ ہے کے نجیب جنگ کے استعفیٰ کی تفصیلات مرکز کو ظاہر کرناچاہئے۔