نجیب احمد کہ رشتہ داروں سے تاوان کامطالبہ کرتنے والا شخص گرفتار

نئی دہلی:جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کے رشتہ داروں کو مبینہ فون کے ذریعہ تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔

بتایاجاتا ہے ہ تین دن قبل اس نے نجیب کے رشتہ داروں کو فو کا کیا اور نجیب کی رہائی کے لئے 20لاکھ روپئے تعاون کا مطالبہ کیا۔سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اترپردیش کرائم برانچ ٹیم نے مذکورہ شخص کو مہاراج گنج علاقے سے گرفتار کیااور اسے دہلی لایا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ جے این یو میں ایم ایس سی بائیوٹکنالوجی کا طالب علم نجیب احمدگذشتہ سال 15اکٹوبر سے لاپتہ ہے۔ قبل ازیں نجیب کی جے این یو کیمپس ہاسٹل میں اے بی وی پی کارکنوں سے مبینہ جھڑپ کاواقعہ بھی پیش آیاتھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگیا۔

دہلی اور ملک کی مختلف یونیورسٹیز میں نجیب کی گمشدگی کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ۔

دہلی ہائی کورٹ کے حکم پردہلی پولیس نے نجیب کی تلاش کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے ۔ مذکورہ ٹیم اس سے قبل اسنیفر ڈاگس کے ساتھ جے این یو کیمپس کی تلاش بھی کرچکی ہے۔