نجیب احمد کا کیس میں اب سی بی ائی تحقیقات کریگی

نئی دہلی: منگل کے روز دہلی ہائی کورٹ نے جواہر لال نہرو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمدکا کیس سی بی ائی کے حوالے کردیا‘ سابق میں اس کیس میں دہلی پولیس تحقیقات کررہی تھی۔

مذکورپ طالب علم 15اکٹوبرسال2016سے لاپتہ ہے۔اخبار دی ہندو کی خبر کے مطابق جسٹس جی ایس سستانی اور ریکھائی پلائے نے مذکورہ طالب علم کی ماں کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نجیب احمد کیس میں تحقیقات کی ذمہ داری سی بی ائی کو سونپی دہلی پولیس نے عدالتی احکامات سے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

عدالت نے کہاکہ ڈی ائی جی رینک کے عہدیدار کی نگرانی میں سی بی ائی تحقیقات کرکے۔

عدالت نے اس بات کا بھی جائزہ لیا کہ جو احکامات عدالت نے جاری کئے تھے اس پر دہلی پولیس نے صدفیصد عمل کیاہے۔ سنوائی کے لئے اگلی تاریخ17جولائی مقرر کی گئی ہے۔