پٹنہ۔ چیف منسٹر بہار جنھوں نے کچھ عرصہ قبل’’ سنگھ مکت بھارت‘‘ کی شروعات کی تھی‘ اب قیاس لگایاجارہا ہے کہ وہ گیارویں صدی میں ہندوازم کے نظریہ ساز کے عنوان پر منعقدہ کنکلیوے میں آر ایس ایس سرسنچالک موہن بھگوات کے ساتھ شہہ نشین پر موجود رہیں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ یہ دونوں ’’ دھرم سنسد‘‘ میں حصہ لیں گے جو راماناجو اچاریہ جن کا جنم1017اے ڈی میں ہوا ہے اور جنھوں نے بھگت مومنٹ پر اپنا اثر دیکھایاتھا کی 1,000 یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایک ساتھ شرکت کریں گے۔
چہارشنبہ کے روز بھوجپور ٹاؤن سے چار کیلومیٹر فاصلے پر موجود چندوا گاؤں میں یگنا کا اہتمام بھی کیاجایاگا جس میں راماناجو کے حامی شرکت کریں گے