نئی دہلی: گورنر بہار نے نتیش کمار کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ چہارشنبہ کے روز ڈرامائی انداز میں چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد گورنر بہار نے انہیں کارگذار چیف منسٹر کی حیثیت سے کام کرنے کی اپیل کی تھی۔ استعفیٰ پیش کرنے کے کچھ گھنٹوں کے اندر ہی بی جے پی کے جی ڈی ( یو) کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایاجس کو نتیش نے بھی قبول کرتے ہوئے اپنے پرانے ساتھی کیساتھ رشتہ بحال کرلیا۔
#FLASH: Bihar Governor invites #NitishKumar to form Government. pic.twitter.com/sEc7Hjcib9
— ANI (@ANI) July 27, 2017
#TopStory #NitishKumar to take oath as #Bihar Chief Minister at 10 am today, Sushil Modi to be sworn in as Deputy CM. pic.twitter.com/OS5cqXvbhc
— ANI (@ANI) July 27, 2017
بتایا جارہا ہے کہ آج نتیش کمار چھٹی مرتبہ بہار کے نئے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے جس کے نائب بی جے پی کے سشیل کمار مودی ہونگے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق نتیش کمار 27منسٹرس کے ساتھ ایک سادہ تقریب میں راج بھون میں عہد لیں گے۔ مختلف ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حلف برداری تقریب کی زورشور سے تیاریاں کی جارہی ہیں اورتوقع ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
Scene outside Raj Bhawan in Patna; preparations underway as Nitish Kumar set to be sworn in as Bihar Chief Minister for the 6th time today pic.twitter.com/0R5knvMC0L
— ANI (@ANI) July 27, 2017
بی جے پی لیجسلٹر پارٹی کا اجلاس جاری ہے اور مرکزی وزیر جے پی نڈا کے ساتھ بی جے پی جنرل سکریٹری انل جین بھی اجلاس میں موجود ہیں ۔نئی حکومت میں این ڈی اے اور جے ڈی یو میں ہر پارٹی کے چودہ منسٹر س ہونگے