نتیش سب سے پہلے شخص تھے جنھوں نے بہار کی دلت بیٹے کو ہرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آزاد

نئی دہلی: نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کوئند کی حمایت میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار کے فیصلے پر وار کرتے ہوئے کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے پیر کے رو ز کہاکہ ایک اصول والے لوگ ایک فیصلہ کرتے ہیں اور کئی اصولوں والے لوگوں کا انحصار بھی متعدد فیصلوں پر ہوتا ہے۔

بہار چیف منسٹرکے بیان جس میں انہوں نے کہاکہ تھا کہ ان کی پارٹی کسی بھی فیصلے کے لئے آزاد ہے اور ’’بہارکی بیٹی‘‘ میراکماری کی شکست کا بھی مشورہ دیا کہ جواب میں آزاد نے کہاکہ’’ وہ( نتیش ) بہار کی دلت بیٹی کو شکست دینے کا فیصلہ کرنے والوں میں سب سے پہلے شخص ہیں‘ ہم نہیں‘‘۔بہار کے گورنر رام ناتھ کوئند بی جے پی کے اعلان کے ساتھ ہندوستان کے 14ویں صدر جمہوریہ بننے کی تیاری کررہے ہیں جوکہ ایک غیر معروف دلت چہرہ ہیں اور انہیں ملک کے سب سے بڑے دستوری عہدے پر فائز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

نتیش کمار نے اپوزیشن کی کوشش کو ’’ شکست کی حکمت عملی‘‘ قراردیتے ہوئے 2019لوک سبھا انتخابات میں بہتر حکمت عملی بنانے کا مشورہ دیا۔درایں اثناء نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس( این ڈی اے)کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کوئند 28جون کو سری نگر کا دورہ کریں گے تاکہ اپنی مہم میں ساتھی سیاسی پارٹی پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی ( پی ڈی پی )کی مدد حاصل کی جاسکے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یونین منسٹر ایم وینکیا نائیڈو‘ جتیندر سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی جنرل سکریٹری ‘ پارٹی انچارج آف جموں اینڈ کشمیر رام دیوبھی موجود رہیں گے۔

کوئند مذکورہ قائدین کے ہمراہ بی جے پی اور پی ڈی پی اراکین پارلیمنٹ سے مدد کے لئے ملاقات کریں گے۔ایک ر وز قبل ہی۔پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے فوری بعد اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ سے کوئند نے لکھنو میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ اور اسمبلی کی مدد حاصل کرنے کے لئے ملاقات کی تھی ۔جون28تک صدارتی امیدوار کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جولائی 17کو اگلے صدرجمہوریہ ہند کے لئے الیکشن مقرر کیاگیا ہے جبکہ جولائی 24کو موجود ہ صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی معیاد مکمل ہورہی