نتن یاہو سے اسرائیل پولیس کی دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ

یروشلم:مقامی میڈیا کے مطابق ایک ہفتہ میں دوسری مرتبہ اسرائیل پولیس کے تحقیقاتی افسروں نے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو سے رشوت خوری کیس میں دوسرے مرتبہ پوچھ تاچھ کی۔ایک پولیس عہدیدار نے تحقیقات کے متعلق کسی تبصرے سے گریز کیا۔

پہلی مرتبہ سوال جواب کا سلسلہ یروشلم میں واقعہ وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں شروع ہوا جو پیر کے رو ز تین گھنٹوں تک چلتا رہا۔

سوال جواب کے فوری بعد پیرکے روز‘ اٹارنی جنرل اویچائی مندل بلیت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ پہلی مرتبہ وزیراعظم کو ایک مشتبہ شخص کے طور پر دوممکنہ امورمیں ملوث ہونے کی حیثیت سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

غیر وثوق ذرائع کی میڈیا کی شائع خبروں کے ایک ماہ بعدجاری بیان کے مطابق اس امور میں اسرائیل او ربیرونی سرمایہ کار بھی ملوث ہیں۔
نتن یاہواس تحقیقات کو اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔
IANS