ممبئی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر نتن کڈکری کا ایک ٹیلی ویثرن چیانل کو حال میں دئے گیا بیان پارٹی کیلئے درد سر ثابت ہوسکتا ہے۔ مرکزی وزیربی جے پی کی جانب سے کئے گئے تنازعات کو لے کر کہا کہ’’ ہمیں اس بات کا پورا بھروسہ تھا کہ ہم کبھی اقتدار میں نہیں آسکتے۔
اس لئے ہمیں بڑے بڑے وعدے کرنے کا مشورہ دیاگیا‘۔شو کے دوران کڈگری نے کہاکہ ’اب ہم اقتدارمیں ہیں۔ جنتا ہمیں اب ان وعدوں کی یاد دلاتی ہے ‘ جو ہم نے کئے تھے۔ حالانکہ ان دنوں ہم ان پر صرف ہنستے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں‘۔
सही फ़रमाया, जनता भी यही सोचती है कि सरकार ने लोगों के सपनों और उनके भरोसे को अपने लोभ का शिकार बनाया है| pic.twitter.com/zhlKTrKHgU
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 9, 2018
کڈگری کا یہ بیان اپوزیشن کے لئے حکومت کو گھیرنے کا ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوسکتا ہے۔کچھ دنو ں قبل کڈگری کایہ انٹریو ایک مراٹھی چیانل پر دیکھا گیا تھا۔
کڈگری کے اس تبصرے پر فوری حرکت میںآتے ہوئے اپوزیشن کانگریس نے ٹوئٹ کیااو رکہاکہ’’ کڈگری نے یہ ثابت کردیا ہے کہ بی جے پی سرکاری جملوں اور جھوٹ پر بنی ہے‘۔
اتنا ہی نہیں بلکہ کانگریس صدر راہول گاندھی نے بھی اس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ آپ صحیح ہیں ۔ یہاں تک کے لوگ اب یہ سونچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ ان کی امیدوں او ربھروسہ کا استعمال پارٹی کیضرورتوں کو پوری کرنے کے لئے کیاگیاہے‘۔