ممبئی:ٹوئٹر نے آج گلوکار ابھجیت بھٹاچاریہ کے اکاونٹ کو بند کردیاکیونکہ انہوں نے ’ناگوار‘ ٹوئٹس پوسٹ کئے تھے جو خاص طور پر خواتین کے خلاف بھی تھے۔مائیکرو بلاگنگ سائیڈ کے یہ اقدام سوشیل میڈیا صارفین کی جانب سے 58سال گلوکار کے خلاف برہمی کے بعد سامنے آیاکیونکہ مذکورہ گلوکار نے ’’نامناسب‘‘ اور ’’ توہین آمیز‘‘ زبان کا استعمال کیا۔ابھجیت کے ٹوئٹر ہینڈل جو پیغام پڑھا جارہا ہے وہ کچھ اس طرح ہے’’ اکاونٹ بند: یہ اکاونٹ بند کردیاگیا ہے‘‘۔مذکورہ گلوکار کو اس وقت تنقید کاسامنا کرنا پڑا جب سوشیل میڈیا پر انہوں نے سماجی کارکن سواتی چترویدی کے خلاف سلسلہ وار قبل اعتراض ٹوئٹس کئے ‘ سواتی نے پچھلے سال جولائی میں گلوکار کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔
شکایت کی وجہہ سے پولیس نے ابھجیت کو گرفتار بھی کیاتھا۔ بعد ازاں گلوکار کو ضمانت پر رہا کردیا اور اس وقت گلوکار دلبرداشتہ ہوکر روپڑے تھے۔مگر یہ زیادہ وقت تک نہیں رہا اور دگلوکار نے دوبارہ اسی طرح کی حرکت کی ۔مئی 22کو ابھجیت نے کچھ خاتون ٹوئٹر صارفین کے خلاف زہر اگلا‘ جس میں جے این یو طالب علم کارکن شیلہ رشید بھی شامل تھی‘ جس کی وجہہ سے انٹرنٹ استعمال کرنے والے کچھ لوگوں نے اس کی شکایت ٹوئٹر سے کردی۔ شیلہ رشید نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ’’ تمام کاشکریہ جنھوں نے میری مدد کی ہے ‘ ابھجیت کا ٹوئٹر اکاونٹ بند کردیاگیا ہے !۔
قبل ازیں ابھجیت نے اپنے ٹوئٹ میں جے این اسٹونٹ سے کہاتھا کہ’’ یہ سب افواہ ہے ‘ وہ پیسے لیتی ہے دوگھنٹوں کے لئے مگر اپنے گاہکوں کو مطمئن نہیں کرتی۔ ایک بڑا گروہ ہے‘‘۔ایک دوسرے ٹوئٹ میں بھی گلوکار نے ٹوئٹر صارف کی بے عزتی کرتے ہوئے اس کے خلاف نہایت بے شرم الفاظ کا استعمال کیاتھا۔ تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے کہ ابھجیت کا اکاونٹ مستقل طور پر بند کردیاگیا ہے یا پھر یہ امتناع عارضی ہے۔جب ابھجیت سے رابط قائم کیاگیاتو انہوں نے کہاکہ اکاونٹ کی منسوخی کے پیچھے ’’ مصنف اروندتی رائے اور اس کے حامی شامل ہیں جو جے این یو کے حمایتی ہیں۔ ہاں میں نے ابھی دیکھا ہے وہ پریش راؤل کا اکاونٹ بھی بند کردینا چاہتے ہیں۔
تمام اروندتی اور جے این یو گروپ اس کے پیچھے ہے جب سے پریش اور میں نے اروندتی کے مخالف ہندوستان موقف پر ٹوئٹ کیاہے‘‘۔ جب ان سے پوچھاگیا کہ کیا وہ اکاونٹ دوبارہ بحال کرنے کے لئے کوئی کاروائی کریں گے تو گلوکار نے کہاکہ ’’ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔سارا ملک میرے ساتھ کھڑا ہے‘‘
Sincere thanks to everyone for the support. Abhijit had to delete his tweet.
His Twitter account has also been suspended. 🙂— Shehla Rashid (@Shehla_Rashid) May 23, 2017
What is the profile of people who retweet singer Abhijeet? Let's take a quick look. pic.twitter.com/MatwWNiD4w
— Pratik Sinha (@free_thinker) May 23, 2017
Coward @abhijeetsinger deleted his tweet against @Shehla_Rashid . Give it back to bhakts and they run away tail-between-legs. Fake patriot pic.twitter.com/GOUq1B2v8K
— Aditya Menon (@AdityaMenon22) May 23, 2017