ناگر جنا ساگر ڈیم میں پانی کی سطح545تک پہنچ گئی۔

ہفتہ کی صبح سری سلی ریسروائر کے اٹھ دروازے کھولنے کے بعد‘ناگر جنا ساگر کے پانی کی سطح میں 590فٹ تک کے اضافہ کا اشارہ مل رہا ہے۔
پیر کے روز صبح کے 3بجے کے قریب موسلادھار بارش کے بعد پانی کی سطح 545فٹ تک پہنچ گیا جو چالیس گھنٹوں میں بارہ فٹ تک کا اضافہ ہے۔

پانی کے بہاؤ میں 208328کویزک میٹر تک ریکارڈ کیاگیا ہے جس کی وجہہ سے 198ٹی ایم سی تک پانی ڈیم میں جمع ہوا ہے جبکہ اس کی گنجائش 312ٹی ایم سی ہے۔

درایں اثناء ایکاٹ میں کسانو ں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے نلگنڈہ کے رکن پارلیمنٹ اور رعیتو سامانیا سمیتی چیرمن گٹہ سکھویندر ریڈی نے کہاکہ 22اگست سے پانی کی سینچائی کا کام شروع کردیا جائے گا۔

مسٹر ریڈی نے کسانوں کو یہا ں پر بتایا کہ کسانوں کو موثر انداز میں پانی کے استعمال کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وقفہ وقفہ سے پانی فراہم کیاجائے گا۔

پانی کی سربراہی مراحل میں کی جائے گی‘ پہلے مرحلے میں بیس یوم اور ہر پھر اس کے بعد ہر ہفتہ وقفہ وقفہ سے پانی فراہم کیاجائے گا۔مسٹر ریڈی نے پانی کے وسائل کو رائیگاں نہ کرنے کی کسانوں سے درخواست کی ۔

انہوں نے کہاکہ کم سطح والے اے ایم آرپی نالوں کے علاقوں میں ٹینک بھر دئے جائیں گے۔ضلع کلکٹر گاؤراؤ اپل‘ راجیہ سبھا ایم پی بی لنگایا یادو اور مریال گوہ ایم ایل اے این بھاسکر راؤ بھی اس موقع پر موجود تھے۔