ناٹو اتحاد افغانستان میں اپنا مشن جاری رکھے گا۔ 

بروسیلس۔ شمالی اوقیانوسی اتحاد ناٹو نے جمعہ کے روز باور کرایا ہے کہ وہ افغانستان میں تعینا ت امریکی فوج کی اہم تعداد کے انخلا کی صورت میں بھی مشن جاری رکھے گا۔ناٹو کے ترجمان نے امریکی فیصلے پر براہ راست تبصرہ کرنے سے انکار کردیا‘ تاہم انہو ں نے یہ بتایا کہ ناٹو نے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے آخری اجلاس میں بارہا یہ موقف دہرایا کہ وہ ’ افغانستان میں طویل المیعاد امن واستحکام‘ کو یقینی بنانے پر کاربند رہے گا۔

ناٹو ترجمان وانانگیسکو کا کہناتھا کہ ’ ہماری جانب سے پاسداری اہمیت کی حامل ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ افغانستان ان بین الاقوامی دہشت گردوں کے مرکز میں تبدیل نہ جو ہمیں ہمارے ملک میں دھمکیاں دیتے ہیں۔

امریکی فورسز ناٹو مشن کا حصہ ہے جس کے دوران طالبان کے خلاف معرکہ آرائی میں افغان فوجیوں کو تربیتوا رمشاورت فراہم کی گئی۔

امریکی اخبارات’ وال اسٹریٹ جرنل ‘ او ر’ نیویارک ٹائمز ‘ کے مطابق انخلا کے فیصلے تحت افغانستان میں تعینات 14ہزار امریکی فوجیوں میں سے سات ہزار واپس بلایاجائے گا۔

ناٹو ترجمان نے امریکی وزیردفاع جیمس میٹس کو بھی سراہا جو شام او رافغانستان میں وہائٹ ہاوز کی نئی حکمت عملی پر عدم موافقت کے سبب جمعرات کو اپنا استعفیٰ پیش کرچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق میٹس نے ناٹو اتحاد کو مضبوط رکھنے او راتحاد کو درپیش سکیورٹی چیالنجوں کے لئے تیار رہنے کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کیا۔ ناٹو ترجمان نے بتایا کہ جیمس میٹس بطور فوجی اور سفارتکار بڑی حدتک محترم شخصیت ہیں۔