نانل نگر اور ریتی باؤلی میں آکٹوپس کمانڈوز کی تلاشی مہم

موٹررانوں اور راہگیروں میں سنسنی، بس مسافروں کی بھی تلاشی
حیدرآباد۔/9 مئی، ( سیاست نیوز) علاقہ نانل نگر اور ریتی باؤلی پر آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اچانک ریاست کے انسداد دہشت گرد اسکواڈ آکٹوپس کے کمانڈوز نے تلاشی لینی شروع کردی۔ آج رات 150 کمانڈوز پر مشتمل آکٹوپس کی خصوصی ٹیموں نے داخلی سلامتی کی مشق کے حصہ کے طور پر تمام گاڑیوں اور افراد کی تلاشی لی۔ اس کارروائی میں آکٹوپس کمانڈوز نے آر ٹی سی بسوں میں سوار ہوکر مسافرین کی تلاشی لی اور ان کے شناختی کارڈز کی تنقیح کی۔ آکٹوپس کمانڈوز نے علاقہ نانل نگر اور ریتی باؤلی چوراہا سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی تلاشی لی اور یہ کارروائی تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہی۔ مسلح آکٹوپس کمانڈوز کی اچانک تلاشی مہم کے نتیجہ میں عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔