ناندیڑھ۔جمعرا ت کے روز ناندیڑھ کی واگھیلا میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔ناندیڑھ مجالس مقامی انتخابات میں ریاست کی برسراقتدار بی جے پی شیوسینا اور کانگریس کے درمیان میں کانٹے کا مقابلہ تھا۔ امیدتھی کہ اے ائی ایم ائی ایم اور نیشنل کانگریس پارٹی( این سی پی) بھی اس الیکشن میں اہم رول ادا کرنے والی پارٹی بنیں گے۔فی الحال کانگریس پارٹی کا81ممبران کی مجالس مقامی پر قبضہ ہے۔
اس الیکشن میں578امیدواراپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ کانگریس او ربی جے پی 81سیٹوں پر مقابلہ کررہی ہے۔ جبکہ شیوسینا 76(73+3) ‘ اور این سی پی نے57سیٹو ں پر اپنا امیدوار کھڑا کیاہے۔پہلی بار اسدالدین اویسی کی پارٹی مایاوتی کی پارٹی بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔ اے ائی ایم ائی ایم نے مسلم اکثریتی والے 33بلدی حلقہ جات سے اپنا امیدوار کھڑا کیا ہے جبکہ مایاوتی نے22امیدواروں کو ٹکٹ دیا۔
سماج وادی پارٹی 24سیٹوں پر مقابلہ کررہی ہے۔ جبکہ آزاد او ردیگر پارٹیوں کے امیدوار 155سیٹوں پر مقابلہ کررہے ہیں۔سابق چیف منسٹر مہارشٹرا اشوک چوہان وانچارج مہارشٹرا کانگریس جن کے والد شنکر راؤ چوہان سابق وزیردفاع تھے کی آبائی نشست ہے کے لئے ناندیڑھ میں کامیابی وقار کا مسئلہ ہے۔
سال201میں کانگریس نے 41‘ شیوسینا نے 14جبکہ اسدالدین اویسی کی اے ائی ایم ائی ایم گیارہ‘ این سی پی نے دس سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی ‘ بی جے پی نے کسی بھی طرح کوشش کرتے ہوئے دوسیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار اس الیکشن میں کامیاب ہوا تھا۔
مذکورہ میونسپل کارپوریشن میں81سیٹوں میں سے41نشستیں خواتین کے لئے محفوظ ہیں‘ 15نشست ایس سی امیدوار اور2ایس ٹی کے جبکہ 22نشستیں پسماندہ زطبقات کے لئے محفوظ رکھے گئے ہیں۔