نازیہ اور نداف کو بہاردی ایوارڈ

نئی دہلی۔ غیرمعمولی شجایت اور حوصلہ مندی کا ثبوت دینے اور اپنی زندگی وک خطرہ میں ڈال کر دوسرے کی زندگی بچانے والے 18بچوں کو اس سال قومی بہاردی انعام سے نوازا جائے گا۔ سٹے بازی اور غیرقانونی کام کرنے والوں کو پکڑنے میںیوپی پولیس کی مدد کرنے والی ریاست کی 18سالہ نازیہ ان 18بچوں میں شامل ہے جنہیں اس سال قومی بہادری ایوارڈ دئے جائیں گے۔

یہ بہادر بچے ائندہ 26جنوری کو یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی اس موقع پر انھیں بہادری انعام کے لئے اترپردیش کی 18سالہ نازیہ کو منتخب کیاگیا ہے۔ معروف گیتا چوپڑا ایوارڈ بعد از مرگ کرناٹک کی چودہ سالہ نیتراوتی ایم چوان کو دیاجائے گا۔ اس طرح پنچاب کے 14سالہ کرن بیر سنگھ کو سنجے چوپڑا ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

میگھالیہ کے 14سالہ بیٹس جان پینگ لانگ‘ اڈیشہ کے ساڑھے سات سالہ ممتا دلئی اور کیرالہ کے ساڑھے تیرہ سالہ سبیسٹین ونسینٹ کو باپو گیدھانی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ب

ہادری ایوارڈ پانے والے دیگر بچوں میں لکمشی یادو( چھتیس گڑ)‘ کماری منشاء شانگپون کو نیک اور چنگائی اونکسا ( سبھی ناگالینڈ( سمردھی سشیل شرما ( گجرات) ایف لال چھند ما( بعداز مرگ) اور جونتلنکا(مہارشٹرا) کماری لوویکرامکم چانو( بعداز مرگ) منی پور اور پنکچ کمار مہنت ( اڈیشہ) شامل ہیں۔بہادری ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئے بچوں کو میڈل ‘ توصیفی سند اور نقد رقم دی جائے گی۔