ناریل کے پانی کا استعمال انتہائی فائدہ بخش

گرمی میں ناریل پانی ایک نعمت خدا وندی ہے کیو ں کے ا س میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ او رغذائیت سے بھر پور نہ صرف آپ کے جسم کے لئے فائدہ مند ہیں بلکہ کئی بیماریوں سے آپ کو محفوظ رکھتا ہے ۔اس میں کئی فائدے ہیں ۔

ایک ناریل میں تقریبا ۲۰۰؍ سے ۲۵۰؍ ملی لیٹر پانی ہوتا ہے ۔ناریل وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ناریل کے پانی میں پوٹاشیم ، میگنیشیم ، سوڈیم اور کیلشیم او رپروٹین او رفائبر بھی ہوتا ہے ۔ناریل کا پانی بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے ۔ناریل پانی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے ۔ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے اکثر لوگوں کو مائیگرین اور سر درد کی دشکایت رہتی ہے ۔اس پانی کے استعمال سے مائیگرین میںآرام حاصل ہوسکتا ہے ۔ناریل پانی کولیسٹرول سے پاک ہوتا ہے ۔اوریہ دل کی صحت کے لئے بہت مفید ہے ۔ناریل پانی آپ کے جلد کو تر و تازہ اور نرم و ملائم بناتی ہے ۔اسے پینے سے بھی اور اس پانی کا پیسٹ بنا کر جلد پر لگانے سے دونوں طریقوں سے آپ کی جلد خوبصورت بن سکتی ہے ۔۔۔