مشہور نجومی بابا ونگا نے دنیا کو تبدیل کرنے والے بڑے واقعات کی پیش قیاسی کی ہے۔
بلغاریہ ۔کہاجاتا ہے کہ بلغاریہ کی مشہور نابینا نجومی نے 9/11حملے بریکزٹ واقعہ کی پیشین گوئی کی تھی اور اب یہ مانا جارہا ہے کہ 2018میں انہوں نے جس دو بڑے واقعات کی پیش قیاسی کی تھی وہ بھی رونما ہونگے۔امریکہ ورلڈٹریڈ سنٹراور باسنگ ڈے پر ہوئے حملوں کے علاوہ سونامی اور بریکزٹ واقعہ کے متعلق پیشین گوئی کرنے والے نابینا نجومی نے 2018میں بھی دو بڑے واقعات رونما ہونے کی بات کہی تھی۔
سال1996میں85سال کی عمر میں بابا ونگا کی موت واقعہ ہوگئی تھی اور اس کا دعوی تھا کہ وہ قدرتی صلاحیتو ں کی حامل ہے جو بابا ونگا کو آفات سماوی اور بڑے واقعات کے متعلق قبل از وقت اطلاع فراہم کرتے ہیں۔نجومی ونگا نے اپنی موت سے قبل 51ویں سنچری میں دنیا ختم ہوجانے کی بھی بات کہی تھی۔
مذکورہ نجومی جو ’’ نوسٹرا ڈایم سے بالکانس ‘‘ تک کے نام سے بھی کافی مقبول تھی بتایاجاتا ہے کہ اس نے اپنی پیشین گوئی میں کہاتھا کہ 2018میں چین امریکہ ’ سوپر پاؤر‘ کے شعبہ میں پیچھے کردے گئے اور دنیا کا اگلا سوپر پاؤر بن جائے گا۔ا س نے دعوی کیاہے کہ وینس میں نئے قسم کی توانائی دریافت ہوگی۔ماننے والوں کا دعوی ہے کہ مجوزہ پیش قیاسی میں کچھ تو حقیقت ہے۔
چین1970میں دنیاکی معیشت میں4.1فیصد کا شراکت دار تھا۔ اور اب دیکھا جارہا ہے کہ 2015میں 15.6فیصد کا اس میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی شراکت داری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔فوربس کے مطابق اور امریکہ کاتعاون 16.7فیصد ہے متوقع ہے جو 2025تک 14.9فیصد ہوجائے گا۔
یہاں پر مشن وینس پر روانگی کا کوئی منصوبہ اب تک نہیں ہے۔
اگلے سال نئی توانائی کی دریافت کی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اگلے سال پریکر سولار پروب کا انعقاد عمل میںآنے والا ہے مگر اس کے لئے وینس کا انتخاب نہیں کیاگیا ہے ‘ اگرچہ کہ سورج کے اطراف واکناف محور کے لئے اس کااستعمال کیاجائے گا۔
You must be logged in to post a comment.