نابالغ ہندو لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے مسلم لڑکے کی ہجوم کے ہاتھوں پیٹائی

دہرادون۔پیر کے روزہجوم نے اس وقت ایک 18سالہ مسلم لڑکے کی پیٹائی جب وہ اتراکھنڈ کے ضلع تہری میں رنگے ہاتھوں نابالغ ہندو لڑکی کے ساتھ پکڑ اگیا۔مقامی لوگو ں نے یوپی کے ضلع بجنور کے پیشہ سے حجام لڑکے کی بری طرح پیٹائی کی۔مذکورہ ہجوم نے لڑکے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر علاقے میں پریڈ بھی کروائی۔

اس کے علاوہ اس دوکان میں بھی توڑ مچائی جہاں پر مذکورہ نابالغ کام کرتاتھا اور اطراف واکناف کی مسلم دوکانوں کو بھی نقصان پہنچایا۔کشیدگی میں اضافے کے ساتھ علاقے کی دوکانوں کو بند کرانے کے بعد موقع پر پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیاجب مقامی لوگوں نے ہوٹل روم میں دونوں کو دیکھا۔

پولیس کو اطلاع دینے کے بعد لڑکے کی پیٹائی بھی کی گئی۔ ٹی او ائی سے بات کرتے ہوئے ڈی ائی جی گراہوال اجئے راتولہ نے کہاکہ’’مذکورہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس تشدد کی تحقیق کررہی ہے۔

اگر کوئی قانون ہاتھ میں لینے کے لئے قصور وار پایاجاتا ہے تو اس کو بخشا نہیں جائے گا‘‘