نابالغ کی عزت لوٹنے کے الزام میں ایک جوڑے کو ہوئی عمر قید کی سزاء

تریسور۔کیرالا کی عدالت نے معصوم بچی کی عزت لوٹنے میں مدد کرنے والی ایک عورت کو عمر قید کی سزاء سنائی۔ پی او سی ایس او ایکٹ لگائے جانے کے بعد اس شخص کوبھی عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔ دونوں مجرمین پر خصوصی سیشن کورٹ نے دس ‘ دس ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیاہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ تین لاکھ روپئے متاثرہ لڑکی کو ہرجانے کے طور پر اداکئے جائیں۔سال2015میںیہ واقعہ پیش آیاتھا۔ مذکورہ 46سال کی عورت اپنے تین لڑکوں اور دو لڑکیوں کو ساتھ لیکر اونم کی چھٹیوں پر تریسور جارہی تھی۔

اپنے عاشق کے منصوبے کے تحت اس نے لاج میں ایک کمرہ لیا اور اپنی دونوں بیٹوں بڑی 17سا اور چھوٹی 12سال کی عزت سے کھلواڑ کا موقع دیا۔ یہا ں تک مذکورہ شخص نے لڑکیوں کی برہنہ تصوئیریں بھی نکالی۔مذکورہ جرم ماں کی موجودگی اورمدد سے انجام دیاگیا۔

اس جنسی ہراسانی کے واقعہ سے چھوٹی بیٹی کا دماغی توازن بگڑ گیا۔اسکول میں ایک کونسلنگ سیشن کے دوران چھوٹی بیٹی نے واقعہ کا انکشاف کیاجس کے بعد ماں اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیاگیا۔

عدالت نے بڑی لڑکی کے عصمت ریز ی کے واقعہ میں سزاء سنائی ہے اور چھوٹی لڑکی کی عزت کے ساتھ کئے گئے کھلواڑ کا مقدمہ بھی عدالت میں زیردوراں ہے۔