ممبئی : مندسور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کے معاملہ پرمتاثرہ کے خاندان والوں نے ملزم کے لئے پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا ہے ۔دریں اثناء کئی لوگوں نے اس واقعہ پر بالی ووڈ کی خاموشی پر سوالیہ نشان لگایا ہے ۔لیکن بالی ووڈ کی ادا کارہ کوئنہ مترا نے اس مسئلہ پر اپنی خاموشی توڑی ۔ اور اس مسئلہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی ہے ۔
کوئنہ نے سوشل میڈیاکی مشہور ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہاہے کہ ’’اب کوئی کینڈل مارچ نہیں نکا ل رہا ہے ۔کیوں ک اس بار یہ معاملہ ایک ہندو لڑکی کے ساتھ پیش آیا ہے ۔جب کسی مسلم لڑکی کے ساتھ یہ معاملہ پیش آتا تو ملک کے کچھ گنے چنے لوگ سڑکوں پر موم بتی لے کر ہائے توبہ مچاتے ہیں ۔‘‘
اس ٹوئیٹ کے بعد کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔گوہر خان نے لکھا ہے کہ ’’ کیا میں نے تمہیں بتایا تھا کہ تم مسلمانوں سے نفرت کرتی ہو ۔ایک مسلمان جو بڑا جرم کرتا ہے جہادی ہے اوراگر ایک ہندو ایسا جرم کرے تو وہ ہندو ہے ۔تعجب ہے ۔‘‘
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کے مند سو ر میں گزشتہ ماہ مبینہ طور پر آٹھ سالہ نابالغ لڑکی کے ساتھ عرفان نامی ایک شخص نے حیوانیت کی حدیں پار کردیں ۔بعد ازاں لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔متاثرہ کے والدین نے مجرم کو سزائے موت دینے کامطالبہ کیاہے ۔