نائیک کی آئی آر ایف کی جانب سے چلائے جارہے اسکول کا ایس پی کے ابو عاصم نے جائزہ حاصل کرلیا

ممبئی:طلبہ کی فلا ح بہبود کے لئے سماج وادی پارٹی ابو عاصم آعظمی نے ممبئی کے مزیگاؤں میں واقع اسلامک انٹرنیشنل اسکول( ائی ائی ایس) کو اپنی نگرانی میں لے لیا ‘ جس کو سابق میں ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن( ائی آر ایف) کی نگرانی میں چلایاجارہا تھا۔

آعظمی نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ اب ذاکر نائیک پر مقدمات درج ہیں‘طلبہ ٹیچرس او راولیاء طلبہ کافی پریشان ہیں۔ ہم وزیرتعلیم سے بھی رجوع ہوئے تھے مگر انہوں نے کہاکہ نائیک کی جائیدادوں پر تحقیقات کی جارہی ہے۔اگر مذکورہ اسکول کوئی او رچلاتاہے تو انتظامیہ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

لہذا میں میرے ٹرسٹ کے تحت بچوں کو اسکول میں داخلہ دے رہا ہوں۔ اب سے اس اسکول کا ذاکر نائیک اور ان کی ٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے‘‘۔مذکورہ ائی ائی ایس کا نام کو ’ اویسنا انٹرنیشنل اسکول‘ سے تبدیل کردیاگیا ہے۔

پچھلے سال نومبر نے مرکزی حکومت نے یواے پی اے کے تحت ائی آر ایف پر پانچ سال کا امتناع عائد کردیاہے۔نائیک پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے نفرت بھرے تقاریر کے ذریعہ لوگوں کو دہشت گردی کے لئے اکسایا ہے۔