کابل۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم آج کابل واپس ہوئے۔ عصمت ریزی اور سیاسی حریفوں کو اذیت دینے کے الزامات کی تحقیقات کے دوران وہ ملک سے ایک سال قبل فرار ہوگئے تھے۔ طاقتور نسل ازبک لیڈر و سابق جنگجو آج ترکی سے کابل کیلئے پرواز کرتے ہوئے یہاں پہونچے جہاں ان کا خصوصی تقریب میں شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ دوستم کی واپسی پر افغانستان کے شمالی صوبوں میں زبردست تشدد پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا۔